اروی دختر کریز بن عبد شمس،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب یہی لکھاہے،لیکن صحیح یوں ہے، کریز بن ربعیہ بن عبد شمس،یہ خاتون حضرت عثمان کی والدہ تھیں،اور ان
کی والدہ ام حکیم بیضادختر عبدالمطلب تھیں ،جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی پھوپھی تھیں،ان کی وفات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوئی۔
یحییٰ بن محمودنے اجازۃً باسناد ہ تا ابوبکر بن ابی عاصم،انہوں نے عبداللہ بن شبیب سے،انہوں نے ابراہیم بن یحییٰ بن ہانی سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں حازم
بن حسین سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکر سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی کہ ام عثمان،ام طلحہ،ام عمار بن
یاسر،ام عبدالرحمٰن بن عوف،ام ابوبکر صدیق، زبیر اور سعد اور ان کی والدہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایمان لائیں،ایک روایت میں اروی دختر عمیس آیا
ہے،جو غلط ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔