اروی دختر ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب،جو یحییٰ اور واسع پسران حسبان منقذ کی والدہ تھیں، ان کی حدیث عطاف بن خالد نے اپنی والدہ سے،انہوں نے اپنی والدہ اروی سے
سنی،عبدالقدوس بن ابراہیم نے عطاف بن خالد سے ،انہوں نے اپنی والدہ سے،اور انہوں نے ان کی والدہ اثیمہ سے،جو عطاف کی دادی اروی تھیں،ابو نعیم کے بقول وہ حضور
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائی گئیں، جب وہ ابھی چھوٹی عمرکی بچی تھیں۔
تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابو عمر نے اپنے ترجمے میں ان کانام اثیمہ مخزومیہ جدّہٗ عطاف بن خالد تحریر کیاہے،اور ان کی نسبت نہیں لکھی،ابن مندہ اور ابو
نعیم نے انہیں ہاشمیہ لکھاہے۔