اسعد بن محمد بن حسین[1] کرالبیس نیشا پوری: ابو المظفر کنیت اور جمال الاسلام لقب تھا۔عالم فاضل فقیہ ادیب حسن الطریقہ تھے۔فروع واصول میں آپ کو معرفت تامہ اور مہارت کاملہ حاصل تھی۔فقہ آپ نے علاء الدین اسمندی تلمیذ سید الاشرف سے حاصل کی اور علم ادب ابی منصور موہوب بن احمد جوالیقی سے پڑھا۔ایک کتاب موجز نام فقہ دفروق میں تصنیف [2] فرمائی اور ۴۷۰ھ میں فوت ہوئے۔کرابلیس جمع کر باس کی ہے اورکرباس کپڑے کو کہتے ہیں پس آپ کرباس کی طرف منسوب ہونا یا تو اس کی خرید و فروخت یا اس کے عمل کی جہت سے ہے۔
1۔ کرالبیسی
1۔الفروق فی مسائل الفرقیۃ بھی آپ کی تصنیف ہے ۵۷۰ ھ میں وفات پائی ’’جواہر المضیۃ‘‘ کشف الظنون (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)