عصام بن یوسف بن میمون بن قدامہ بلخی : بلخ میں اپنے وقت کے شیخ اور صاحب حدیث تھے ۔ابو عصمہ کنیت تھی اور ابراہیم بن یوسف بلخی کے بھائی تھے۔ ابو حاتم بن حبان نے آپ کو ثقت میں لکھا۔ابن مبارک و ثوری اور شعبہ سے روایت کی ، امام ابو یوسف کے بھی ہم صحبت رہے،لیکن رفع الیدین کیا کرتے تھے اور روایت میں ثبت تھے اور اکثر خطا بھی کر جاتے تھے[1] ۲۱۰ھ میں فوت ہوئے۔ ’’ قدوۂ اہل جہاں ‘‘ آپ کا تاریخ وفات ہے۔
1۔ بقول ذہبی ۲۰۵ ھ میں بلخ میں وفات پائی (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)