اشرف بن ابی الوجاح محمد بن امام ابی شجاع سید محمد: فروع واصول اور حسن طریقہ میں امام مشہور تھے،فقہ اپنے باپ سے پرھی اور یہاں تک کوشش کی کہ متعدد علوم میں فائق اور معاملات مذہب و خلاف میں عالم فاضل ہوکر استاذ کل ہوئے۔قاضی بلادروم عبد المجید بن اسمٰعیل متوفی ۵۳۷ھ اور علاؤ الدین محمد بن عبد المجید سمر قندی وغیرہ نے آپ سے فقہ حاصل کی۔
(حدائق الحنفیہ)