اسماء دخترالصلت سلمیہ،ان کے متعلق اور ان کے نام کے متعلق اختلاف ہے،احمد بن صالح مصری نے اسماءدختر صلت سلمیہ لکھاہے،جو ازواجِ مطہرات سے تھیں،قتادہ سے بھی
اسی طرح مروی ہے، ابنِ اسحاق نے اسماء دختر صلت سلمی لکھاہے،جن سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا، اور پھر طلاق دے دی،علی بن عبدالعزیز جرجانی کے
بقول ان کا نام اور نسب یوں تھا،سناء دختر صلت بن حبیب بن حارثہ بن ہلال بن حرام بن سماک بن عوف بن امراءالقیس بن بہہ بن سلیم سلمیہ،حضور نے ان سے نکاح کیا،مگر
رخصتی سے پہلے ہی وہ فوت ہوگئیں۔
ابوعمر کہتےہیں،کہ سناء کی روایت درست ہے،مگر ان کی علیحدگی کے بارے میں جوکچھ مذکور ہے، وہ اسنادسے ثابت نہیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔