اسماء دختر شکل ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ مسلم بن حجاج سے،انہوں نے یحییٰ بن یحییٰ اور ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے ابوالاحوص سے،انہوں نے ابراہیم بن مہاجر
سے،انہوں نے صفیہ دخترِ شیبہ سے،انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی،کہ اسماء دختر شکل حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور دریافت کیا،یا
رسول اللہ ہمیں بعد از اختتام حیض،غسل،طہارت کس طرح کرنا چاہئیے،پھر حدیث بیان کی۔
ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو علی نے بھی ان کا ذکر باندازِ استدراک خلاف ابوعمر کیاہے،اور لکھا ہے،کہ ابو عمر نے جن خواتین کا ذکر کیا ہے،میں ان میں سے
کسی ایک کو بھی نہیں مانتا۔