اسماء دخترعمروبن عدی بن تابی بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ،ام امنیع انصاریہ سلمیہ ،یہ ان خواتین سے ہیں،جنہوں نے عقبہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی
تھی،یہ معاذ بن جبل کی عمہ زاد بہن تھیں۔
عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری نے اپنے والد کعب سےروایت کی،جو بیعت عقبہ میں موجود تھے، ان کاکہنا ہے،کہ ہم عقبہ کے پاس ایک گھاٹی میں بیعت کے لئے جمع
ہوئے،تعداد میں ستّر مرد تھے، اور دوعورتیں ایک نسیبنہ دختر کعب ام عمارہ تھیں،اور دوسری اسماء ام منیع تھیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔