اسماءدختر یزید بن سکن انصاریہ،وہ معاذ بن جبل کی عمہ زاد بہں تھیں،جو معرکۂ یرموک میں خیمے کے پول گرجانے سے فوت ہوگئی تھیں،ان سے اسہر بن حوشب،مجاہد اور
اسحاق بن راشد اور محمود بن عمرووغیرہ نے روایت کی۔
ابواحمد عبدالوہاب بن علی الصوفی نے باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے ابو ثوبہ سے،انہوں نے محمد بن مہاجر سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اسماء دختر یزید بن سکن
سے روایت کی،کہ انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سُنا،آپ نےفرمایا،تم چوری چھپے اپنی اولاد کو مت قتل کرو،کیونکہ قتل سوار کو بھی جالیتا ہے،اور اسے
گھوڑے سے نیچے گرادیتا ہے،
اسی طرح یحییٰ بن ابوبکر نے محمود بن عمرو سے،انہوں نے اسماء سے،انہوں نے حضور سے روایت کی،کہ جس نے خدا کے لئے مسجد تعمیر کی،اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر
تعمیر کریگا،ابو مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکر کیا ہے۔