عطاء بن یزیدلیشی بعض صحابہ سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے روح بن عبادہ سے،انہوں نے صالح بن ابوالاخضرسے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے
عطاء بن یزیدسے،انہوں نے بعض صحابہ سےروایت کی،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےدریافت کیاگیا، یارسول اللہ!افضل آدمی کون ہے،فرمایا،وہ مومن جواپنےنفس اورمال
سےاللہ کی راہ میں جہاد کرے،پوچھنےوالےنےپھرپوچھا،اس کےبعدکس کادرجہ ہوگا،فرمایا،وہ مومن جوکسی گھاٹی میں ہے اللہ سےڈرتاہےاورلوگوں کواس کےشرسےبچاتاہے۔