ایوب بن بشیراکال انصاری بعض صحابہ سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے، انہوں نےایوب بن بشیرانصاری سے،انہوں نےبعض صحابہ سےروایت کی کہ اس دفعہ آپ گھر
سے نکلےتوسیدھے منبرپرتشریف لائے،اورکلمئہ شہادت پڑھا،اورسب سےپہلےجوگفتگوفرمائی، وہ شہدائےاُحدکےلئےدعائےمغفرت تھی،اس کےبعدآپ نےفرمایا،کہ ایک
بندےکواختیاردیا گیا،کہ وہ دنیااورآخرت میں سےایک کوپسندکرلے،اس نےآخرت کوچن لیا،ابوبکرسمجھ گئے کہ حضورکایہ اشارہ اپنی ذات کی طرف ہے،وہ رونےلگ گئےاس
کےبعدآپ نےفرمایا،تم اپنی سہولت کےمطابق مسجدمیں کھلنےوالےسب دروازے،سوائےابوبکرکےدروازے کےبندکردینا،کیونکہ میرے اندازےکےمطابق ابوبکرسےبڑھ کراورکوئی
آدمی کشادہ دست نہیں ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔