عزہ دختر ابوسفیان بن امیہ،قرشیہ،امویہ،ام حبیبہ اور معاویہ کی ہمشیرہ تھیں،لیث نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی،کہ محمد بن مسلم زہری نے لکھا،کہ عروہ نے انہیں
بتایا کہ مجھ سے زینب دختر ابو سلمہ نے بیان کیا،کہ انہیں ام ِحبیبہ نے بتایا،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی ،یارسو ل اللہ آپ میری بہن
عزہ سے نکاح کرلیں،فرمایا،کیا تم اسے پسند کرتی ہو؟ میں نےکہا ،ہا ں یارسول اللہ آپ کو بھی کوئی دقت نہ ہوگی،اور میں چاہتی ہوں،کہ اگر اس معاملے میں میری کوئی
شریک بنے،تو وہ میری بہن ہو،فرمایا،یہ رشتہ میرے لئے جائز ہی نہیں ہے۔
ایک روایت میں عزہ کا نام درہ اور ایک میں حمنہ مذکور ہے،اس کاذکر گزرچکا ہے،ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔