بادیہ دختر غیلان ثقفیہ،قاسم بن محمد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی،کہ بادیہ دختر غیلان خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئی،اور گزارش کی،یا رسول اللہ! میں طہر
قائم نہیں رکھ سکتی،کیا میں نماز چھوڑ دوں،فرمایا،تیری شکایت کا تعلق حیض سے نہیں، جب حیض کا دورانیہ ختم ہوجائے،اور خون بند ہو جائے تو نہالو اور نماز ادا کرو۔
یہ وہی بادیہ ہیں،جن کے بارے میں ہہیہہ مخنث نے کہا تھا،کہ وہ سامنے سے چار گُنا اور پیچھے سے آٹھ گُنا معلوم ہوتی ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا
ہے۔