ہ
آپ کا اسم گرامی عبدالغفور تھا ، آپ کا وطن کالپی تھا ابتدائی عمر میں راہ سلوک پر بڑی ریاضتیں کیں، لوگوں کو پانی پلاتے تھے، رات کے وقت غریبوں کے گھروں میں جاتے اور ان کے برتن پانی سے بھر دیا کرتے تھے، آخر کار جذبۂ حقیقی نے انہیں مجذوب بنادیا، گوالیار میں آئے آپ پر فتوحات کے دروازے کھل گئے عام طور پر حالت استغراق میں رہتے تھے جب حالتِ عام میں آتے تو چنوں کے چند دانے کھالیتے لباس صرف اتنا ہی پہنتے جس سے ستر عورت ہو ، لوگ آپ کی خدمت میں بڑے عمدہ اور نفیس کپڑے لایا کرتے تھے، تو آپ ان سے لے کر غریبوں میں تقسیم کردیا کرتے تھے، بعض اوقات پوست کے پتے کھاتے، آپ کا سلسلہ روحانیت شاہ مدار سے ملتا تھا، آپ بسا اوقات غیب کے اسرار سے آگاہ کردیا کرتے تھے۔
اخبار الاخیار میں آپ کی وفات ۹۷۹ھ میں لکھی ہے ایک تذکرہ نگار نے لفظ کہور مجذوب (۹۷۹ھ) سے تاریخ وفات نکالی ہے۔
رفت از دنیا چو در خلد بریں سالِ تاریخ وصال آنجناب
|
|
مست الفت عاشق صادق کہور ہست صادق پاک بین عاشق کہور ۹۷۹ھ
|
(حدائق الاصفیاء)