بابا محسن قادری کاشمیری: عالم متقی،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور کتابت میں ید طولیٰ رکھتے تھے،علوم کو شیخ الاسلام امان اللہ شہید سے حاصل کیا اور صحیح بخاری و مشکوٰۃ بیضاوی ودعوۃ الحق اور ہدایہ کو اپنے ہاتھ سے لکھا اور ماہ جمادی الاولیٰ ۱۱۸۱ھ میں وفات پائی۔آپ کے شاگردوں میں سے علماءمیں سے ملا عبد الستار اور شیخ رحمت اللہ اور مراد الدین خاں وغیرہ ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)