بابا محمد مہدی سہروردی کبراوی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ حضرت بابا عبداللہ کشمیری قدس سرہ کے خلیفہ تھے۔ آپ ہی اپنے پیر روشن ضمیر کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر جلوہ فرما ہوئے۔ قوت حلال حاصل کرنے کے لیے زراعت کیا کرتے تھے ایک عرصہ تک بارہ مولیٰ میں قیام پذیر رہے۔ پھر سری نگر کے شہر میں آگئے اور ہدایتِ خلق میں مصروف ہوگئے محلہ اندر وادی میں محفلِ ذکر و فکر بر پا کرتے تھے۔ یکم ماہ ذیقعدہ ۱۱۵۰ھ میں وفات پائی۔ اس وقت آپ کی عمر ایک سو پچیس (۱۲۵) سال تھی۔
شیخ مہدی ولی عالی جاہ سالِ تاریخ رحلتش سرور
|
|
رفت چوں ازجہاں بجنت صاف گفت مخدوم مہدی کشّاف ۱۱۵۰ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)