بابا محمد عثمان بن شیخ محمد فاروق بن شیخ محمد حسنی: عالم فاضل،فقیہ محدث تھے،علوم مولانا سعد الدین صادق ومولانا حاجی محمد واخوند سلیمان واخوند مقیم السنہ سے حاصل کیے پھر وطن چھوڑ کر دہلی میں شاہ ولی اللہ محدث کی خدمت میں پہنچے اور انسے علم حدیث و کتب شریعت کی اجازت حاصل کی اور علم طریقت کو اخذ کیا۔ جن دنوں ہندوستان میں فتنہ وفساد حائل تھا آپ اپنے وطن میں آگئے اور خواجہ عبد الرحیم پنجکمانی سے بھی بہت کچھ فیض حاصل کیا۔
(حدائق الحنفیہ)