داؤد بن اغلبک بن علی رومی المعروف بہ بدر الطویل: آپ نے مشہر قونیہ میں نشو ونما پایا اور جب دمشق میں آکر تیس برس تک رہے تو جلال الدین عمر خبازی سے تفقہ کیا پھر حلب کو گئے اور وہاں پندرہ برس تک درس و تدریس میں مصروف رہے بعد ہ قلعہ مسلمین کی طرف تشریف لے گئے اور وہاں ۷۱۵ھ میں وفات پائی۔
حدائق الحنفیہ