بدیع بن منصور قزینی: فخر الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاصل، فقیہ کامل تھے،ریاست فتویٰ و قضاء کی آپ پر منتہی ہوئی۔فقہ نجم الائمہ بخاری سے حاصل کی۔تصانیف بھی نہایت مفید و معتبر کیں جن میں سے بحر المحیط الموسوم بہ بنیۃ الفقہاء معروف و مشہور ہے۔مختار بن خمود زاہدی مصنف فتاویٰ قنیہ نے آپ سے فقہ پڑھی۔شمس الدین محمد بن علی بن احمد دلودی مالکی تلمیذ سیوطی نے آپ کو طبقات مفسرین میں بیان کر کے احمد بن ابی بکر بن عبدالوہاب ابو عبداللہ بدیع الدین قزینی حنفی کے نام سے موسوم کیا ہے اور کہا ہےکہ آپ ۶۲۰ھ میں سیواس میں مقیم تھے اور وہیں فوت ہوئے۔’’کشاف حقائق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)