بہیہ دختر عبداللہ البکریہ از بکر بن وائل،یہ خاتون اپنے والد کے ساتھ دربار رسالت میں حاضر ہوئیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے بیعت کی،اور مصافحہ
کیا،لیکن خواتین سے صرف بیعت فرمائی،پھر آپ نے ان کی طرف دیکھا،دعا فرمائی،اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا،نیز ان کی اولاد کے لئے دعا فرمائی،چنانچہ ان کے ساٹھ
اولادیں ہوئیں ، چالیس مرد تھے اور بیس عورتیں،ان میں سے بیس شہید ہوئے تھے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔