بہیہ،ایک روایت میں بہیہ دختر بسر مذکور ہے،عبداللہ بن بسر مازنی کی ہمشیرہ تھیں،ان کا عرف صماء تھا،ابو زرعہ سے منقول ہے کہ انہیں وحیم نے بتایا ،کہ اس خاندان
کے چار آدمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے،بسر اور ان کے دو بیٹے،عبداللہ اور عطیہ اور بیٹی صماء ، دارقطنی کا قول ،کہ صماء دختر بسر
کا نام بہیمیہ تھا، اس خاتون نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،کہ آپ نے ہفتے کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا،لیکن فرض روزہ مستثنیٰ ہے،اس خاتون سے
ان کے بھائی عبداللہ نے روایت کی ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔