بنوالحریش ہانی بن عبداللہ بن شیخرنےبنوالحریش کےایک آدمی سے یعیش بن صدقہ بن علی نے باسنادہ تااحمدبن شعیب،انہوں نے قتیبہ سے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں
نے ابوبشر،انہوں نے ہانی بن شیخرسے،انہوں نےالحریش سے،انہوں نےاپنے والدسےروایت کی،کہ میں سفرمیں تھا، حضورکی خدمت میں آیا،آپ کھاناکھارہےتھےاورمیں روزے
سےتھا،مجھےآپ نے کھانےکی دعوت دی،میں نے گزارش کی،یارسول اللہ میں توروزےسےہوں،فرمایا،آؤ بھی،کیاتمہیں معلوم نہیں،کہ خداوندتعالیٰ نے مسافرکوکتنی رعائتیں
دی ہیں،میں نے عرض کیا،یارسول اللہ!وہ کون سی رعایتیں ہیں،فرمایا،روزہ اورآدھی نماز،یہ آدمی ہی عبداللہ بن شیخرہیں،انہوں نے اپنے والدسے روایت کی اورکہا
،"کنت مسافراً "الی آخرہ،ابونعیم نےذکرکیاہے۔