بنواسلم،عبداللہ بن احمدخطیب نے ابومحمدسراج سے،انہوں نے ابوالقاسم عبیداللہ بن عمربن احمد بن شاہین سے،انہوں نے ابومحمدبن ماسی بزاز سے،انہوں نے ابوشعیب
حرانی سے،انہوں نے علی بن جعدسے،انہوں نے زہیرسے،انہوں نے سہیل بن ابوصالح سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے بنواسلم کے ایک آدمی سے روایت کی میں حضورِ اکرم کے
پاس تھا،کہ ایک آدمی جسے بچھونے کاٹا، آیا، فرمایا،اگرشام کوتونے یہ کلمات پڑھے ہوتے توتجھے کوئی چیز دکھ نہ دیتی،
اَعوذُ بکلامات اللہ التامتہ من شرکل ماخلق،
ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔