بنوحارثہ اسماعیل بن امیہ بنوحارثہ کے ایک شیخ سے،ایک اونٹ ایک کنویں میں گِرپڑااوروہ اسے کسی طرح ذبح نہیں کرسکتے تھے،پس انہوں نے اس کے پہلومیں خنجرمارکر
اسے ذبح کردیا،پھرحضور اکرم سے اس کے کھانے کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے اجازت دےدی۔
ابواحمدنے باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے قتیبہ سے،انہوں نے یعقوب سے،انہوں نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے عطاء بن یسارسے،انہوں نےبنوحارثہ کے ایک آدمی سےروایت
کی،کہ وہ احد می ایک گھاٹی میں اونٹ کابچہ چرارہاتھا،اسے موت نےآلیا،لیکن اسے ذبح کرنے کے لئےاس کے پاس کچھ نہ تھا،چنانچہ انہوں نے اس کےسینے کوپتھرسےزخمی
کردیا،اورخون بہ گیا،پھ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئےاورحضورِاکرم کوصورتِ حال سے آگاہ کیا،اورکھانے کی اجازت دے دی۔