بنوجہینہ اسیدبن عبدالرحمٰن،بنوجہینہ کےایک آدمی سے،دوزاعی نےاسیدبن عبدالرحمٰن سے انہوں نے بنوجہینہ کےایک آدمی سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کی کہ ہم
رسولِ اکرم کےساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے،اس دَوران میں ہم ایک ایسےمقام پراترے،جہاں بڑی تنگ جگہ تھی، چنانچہ شدت ہجوم سے راستہ رُک گیا،حضورِاکرم نےمنادی
کرائی کہ جو شخص ساتھیوں کی تنگی کا ذریعہ بنےگایاراستہ بندکردےگاوہ جہادکےثواب سےمحروم رہےگا۔
اسی حدیث کوعبادبن جویریہ نےاوزاعی سے،انہوں نےاسیدسے،انہوں نےقرہ بن مجاہدسے، انہوں نےسہل بن معاذ بن انس جہنی سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کیا،ابنِ مندہ
اورابو نعیم نے ذکرکیاہے۔