بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا،ابنِ مندہ کاقول ہے،بقولِ ابونعیم یہ آدمی بنوسعدسےتھا،خالد بن عبداللہ واسطی نے سعیدالجریری سے،انہوں نے ساعدی سے(ایک روایت میں
السعدی ہے) انہوں نےوالدیاچچاسےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم کوسجدہ میں اتنی دیرپڑے دیکھا،جتنی دیرمیں آدمی
سُبحَانَ ربی الاعلیٰ دہرالے۔
ابوموسیٰ نے ابن مندہ پراعتراض کیاہے اورعم السعدی ابوہ کہہ کرحدیث بیان کی ہے اورابن مندہ نے اسےترک نہیں کیا،تاکہ اس پراستدراک ہوسکے،بلکہ انہوں نے
توابونعیم کے قول کوغلط قرار دیاہے،اورابوموسیٰ،ابن مندہ کی غلطی کی نشاندہی اسی وقت کرسکتے تھے،اگران سے یہ غلطی سرزد ہوئی ہوتی،اس بناء پراس کاذکربےسودہے۔