برہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دختر ابو تجراۃ العبدریہ،مکیز بیر کا بیان ہے،کہ تجراہ بنو کندہ کا ایک ضمنی قبیلہ ہے،جو مکے آگئے تھے۔
اس خاتون نے صفیہ دختر شیبہ اور عمیرہ دختر عبداللہ بن کعب بن مالک نے روایت کی ،منصور حجبی نے اپنی والدہ سے،انہوں نے برہ دختر ابو تجراہ سے روایت کی ،کہ انہوں
نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے دیکھا ، جب اختتام کو پہنچتے تو فرماتے کہ تیز چلو،کہ خدا نے تیز چلنے کا حکم دیاہے نیز
انہوں نے سعی کے دوران میں دیکھا کہ تیز چلنے سے آپ کے دونوں گھٹنے ننگے ہوجاتے تھے۔
عطاء بن ابی رباح نے یہ حدیث،صفیہ دخترِ شیبہ سے روایت کی،اور برو کا نام حبیبہ دخترِ ابو تجراہ لِکھا ہے،تینو ں نے ان کا ذکر کیا ہے۔