بروع دختر واشق الرواسیہ،ایک روایت میں ان کی نسبت اشجعیہ ہے،جو ہلال بن مرہ کی بیوی تھیں،یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تا ابن عاصم،اسماعیل بن عبداللہ
سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے،انہوں نے صدقہ بن خالد سے ،انہوں نے مثنیٰ سے،انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے،انہوں نے بروع دختر واشق سے
روایٔت کی کہ انہوں نے ایک شخص سے نکاح کیا،اور خود کو اس کے سپرد کردیا،لیکن وُہ قبل از مجامعت مرگیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں مہر مثل کا حکم
دیا،اور یہ قصّہ بہ حدیث علقمہ از معقل از سنان منقول ہے،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
رواس کا نام حارث بن کلاب بن ربیعہ بن عامر صعصعہ تھا،اور اشجع از بنو قیس ہیں،اور ان کا نسب یوں ہے،اشجع بن ریث بن غطفان بن سعد بن قیس عیلان۔