بشر بن ابی ازہر یزید نیساپوری : کوفہ کے م شہور ین فقہاء میں سے عالم سے عالم فاضل ، فقیہ محدث تھے، فقہ امام ابو یوسف سے حاصل کی اور حدیث کو عبد اللہ بن مبارک وابن عینیہ اور شریک سے سماعت کیا اور آپ سے علی بن مدینی محمد بن یحییٰ ذہلی نے روایت کی ، مدت تک نیساپور کے قاضی رہے اور ۲۱۳ھ میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)