آپ حضرت رکن الدین ابوالفتح ملتانی قدس سرہ کی والدہ ماجدہ تھیں، آپ بڑی عابدہ زاہد تھیں، راستی اور درستگی میں یگانہ عصر تھیں، قرآن کی حافظ تھیں، ہر روز ایک قرآن پاک ختم کرتی تھیں، اپنے خُسر حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی قدس سرہ سے نسبت بیعت تھی، آپ کا وصال ۶۹۵ھ میں ہوا۔ مزار ملتان میں پاک دروازہ کے باہر واقعہ ہے، جمعرات کو لوگ جوق در جوق فاتحہ خوانی کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ لیکن مردوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
راستی مخدومۂ عالم کہ بود ہست مخدومہ وصال پاک اُو
|
|
راست رد چوں تیر اندر راستی سال ترحیلش چو از من خواستی
|
(حدائق الاصفیاء)