بلقین عبداللہ بن شقیق،بنوبلقین کےایک آدمی سے،ابوالفضل المنصوربن ابوالحسن نے باسنادہ ابویعلیٰ سے،انہوں نے عبدالواحد بن غیاث سے،انہوں نے حمادبن سلمہ
سے،انہوں نے بدیل بن میسرہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شقیق سے،انہوں نے بلقین کے ایک آدمی سےروایت کیاکہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضرہوئے،اورآپ وادی قری میں تھے،انہوں نے دریافت کیا،یارسول اللہ!آپ کوکس چیزکاحکم دیاگیاہے،فرمایامجھے حکم دیاگیاہے،کہ اللہ کہ عبادت کرو،اوراس کے ساتھ
کسی کوشریک نہ کرو،نمازقائم کرواورزکوٰۃ دو،انہوں نےدریافت کیا، مغصوب علیہم کون ہیں،فرمایا،یہود،پوچھا،ضالین،کون ہیں،فرمایانصاریٰ،انہوں نے دریافت کیا، کیا
کسی کا استحقاق دوسرے سے زیادہ بھی ہے،فرمایا،نہیں،ہاں اس صورت میں کہ خود کوئی بڑھ کراٹھا لے،ابن ِمندہ نےذکرکیاہے۔