مسعود بن شجاع بن محمد بن حسن اموی المعروف بہ برہان الدین فقیہ: دمشق میں ۵۱۰ھ کو پیدا ہوئے،ابو الموفق کنیت تھی،عالم،ماہر فقیہ متجر صدر معظم، رأس فی المذہب تھے،علم برہان بلخی علی بن حسن تلمیذ عبد العزیز بن عمر بن مازہ سے حاصل کیا اور آپ سے ابن ابیض محمد بن یوسف اور داؤد بن ارسلان نے تفقہ کیا اور مدرسہ نوریہ میں درس دیا پھرعسکر کی قضاء آپ کے سپرد کی گئی،ایک کتاب فقہ میں تصنیف کی اور ۱۶؍ماہِجمادی الاخریٰ ۵۹۹ھ کو وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)