محی الدین[1]بن محمد بن الیاس الشہیر بہ چوی زادہ: اپنے زمانہ کے امام محقق،فقیہ مدقق،محدث،مفسر،اصولی،فروعی،ماہر علوم ریاضیات و طبیعات تھے۔ مبانی علوم کے اپنے باپ سے جو ایک مدرس جید اور مشتہر بہ چوی تھا،پڑھے،پھر سعدی چلپی تلمیذ حاججی حسن شاگرد محمد بن ادمغان تلمیذ خضر بیگ سے حاصل کیے اور قسطنطنیہ و ادرنہ کے مدرس مقرر ہوئیے۔۹۴۴ھ میں جب سعدی چلپی نے وفات پائی۔’’وجیہ خلق‘‘ تاریخ وفات ہے۔آپ نے اکثر کتب متداولہ پر تعلیقات لکھیں جن میں سے تعلیقات تلویح وغیرہ ہیں۔آپ کے تلامذہ سے علی بن قاضی امر اللہ الشہیر بہ عتابی زادہ اور محمد شاہ چلپی ہیں۔
1۔ محی الدین لقب،محمد بن الیاس نام شیخ الاسلام کے عہدے پر بھی رہے۔آپ کے بیٹے محمد (۹۳۷۔۹۹۵) پوتے محمد آفندی متوفی ۱۰۶۱ھ اور پر پوتے عطاء اللہ آفندی ۱۱۳۸ھ بھی قاضی وسکر تک پہنچے انسائیکلو پیڈیا آف اسلام (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)