ضباعہ دختر زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم قرشیہ،ہاشمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمزاد اور مقداد بن عمرو کی زوجہ تھیں،انہوں نے عبداللہ اور کریمہ کو جنم
دیا،اول الذکر جنگ جمل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے ساتھ تھے،اور وہاں مارے گئے تھے،ان سے ابنِ عباس،جابر،انس عائشہ ،عروہ اور اعرج نے روایت کی۔
اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم تا محمد بن عیسیٰ،زیاد بن ایوب بغدادی سے،انہوں نے عباد بن عوام سے،انہوں نے ہلال بن حبان سے ،انہوں نے عکرمہ سے،انہوںے ابن
عباس سے روایت کی،کہ ضباعہ دختر زبیر حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور عرض کیا،یا رسول اللہ میں حج کرنا چاہتی ہوں،کیامیں کوئی شرط لگاؤں،فرمایا،ہاں
پوچھاکیسے؟فرمایا،یوں کہو۔
"لَبَّیک،اَلّٰھُمَّ لَبَّیک محلی مِنَ الارضِ حَیثُ تَجبَسنِی "،اے اللہ میں تیری خدمت میں حاضر ہوں،میں تیری خدمت میں حاضر ہوں،اپنے اس مقام سے جہاں تو مجھے
روک لے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔