درہ دختر ابو سلمہ بن عبدالاسد قرشیہ مخزومیہ،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیب تھیں،ان کی والدہ ازواج مطہرات میں شامل تھیں۔
لیث بن سعد نے یزید بن ابو حبیب سے،انہوں نے عراک بن مالک سے روایت کی ،کہ زینب دختر ابو سلمہ نے انہیں بتایا،کہ ام حبیبہ نے آپ کی خدمت میں عرض کیا،ہمیں معلوم
ہواکہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی درہ سے نکاح کرنے والے ہیں،فرمایا،ام سلمہ کی موجودگی میں اگر میں نےام سلمہ سے نکاح نہ کیا ہوتا،جب بھی وہ میرے لئے حلال نہیں تھی
کیونکہ میں اس کا رضاعی بھائی تھا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔
ابو عمر لکھتے ہیں،کہ اہل علم جانتے ہیں،کہ ام سلمہ کی بیٹیاں آپ کی ربیب تھیں،بقول زبیر ابو سلمہ بن عبدالاسد کے دو لڑکے سلمہ اور عمرواور دو لڑکیاں درہ اور
زینب تھیں،اور ان کی ماں سلمہ دختر ابو امیہ تھیں۔