داؤد بن رشید خوارزمی : امام محمد وحفص بن غیاث کے اصحاب میں سے محدث ثقہ فقیہ کامل تھے جو بغداد میں آکر ٹھہرے۔یحییٰ بن معین نے آپ کی توثیق کی ،امام مسلم وابو داؤد وابن موجہ اور نسائی نےآپ سے روایت لی اور امام بخاری نے بھی صحیح میں ایک حدیث بالواسطہ آپ سے بیان کی۔ آپ نے ایک کتاب نوادر تصنیف کی اور ۲۳۹ھ میں وفات پائی۔ ’’ عالم زمان ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)