ڈاکٹر محمد حسان صاحب کے والدین مشہور مجذوب گلاب شاہ بابا کی خدمت میں اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی توانہوں نے آپ کی والدہ کے پیٹھ پر چار گھونسے مارے اور ایک ہار پہنایا جس کی برکت سے آپ سرزمین ممبئی باندرہ کے علاقے میں پیداہوئے آپ کے والد ماجد الحاج عبدالعزیز نیک اور پرہیز گار تھے اور والدہ بھی متقیہ نیک ہیں آپ قریشی نسل ہیں۔ آپ کا بچپن نقشبندی بزرگ حضرت مولانا بابا نقشبندی کے مزار کے پاس گزرا جہاں آپ کا گھر تھا۔ آپ نے دنیاوی تعلیم حاصل کی ایک بار اپنے ننھیال سید عبدالرحمٰن سیلانی کے مزار پرحاضری دی وہاں ایک فقیر نے چند باتیں کہیں جس سے آپ پر مذہبی رنگ چڑھ گیااور صلوٰۃ وسنت کی تبلیغ کرنے لگے آپ بلند پایہ مقرر ہیں آپ کے بیان بہت پرسوز ہوتے ہیں۔ اس دوران آپ حکمت بھی سیکھتے رہے آپ علم مؤکلات اور دوسرے علوم سیکھنے کےلئے مختلف اساتذہ کے پاس گئے اجازتیں حاصل کیں۔ کلیر شریف جاکر چلہ کشی کی اور سلوک کے منازل طے گئے حضرت مولانا صوفی باصفا سلطان میاں مصباحی جنانی بابا عرف جنگلی بابا کے وہاں صرف لنگر کھا کر گزاراکرتے اورچلہ کشی میں مصروف رہتے علم مؤکلات حافظ خلیل صاحب نینوری سے سیکھے اور علوم تحصتہ پر ریاضت کی بریلی شریف میں حضرت امام منطق خواجہ مظفر حسین صاحب سےعلم نجوم کے پیچیدہ مسائل سیکھے اور علم جفر، عملیات اورکاشف استار شریف کی اجازت حاصل کی۔
حضرت سجادہ نشیں عبدالرحمٰن الگیلانی متولی اوقاف القادریہ بغداد شریف، حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں ازہری بریلوی مصنف کتب کثیرہ علامہ فیض احمد اویسی پاکستان، قطب مدینہ شیخ تبر مہدی شاذلی (جدہ) عامل باکمال صوفی خلیل صاحب صفوی، صوفی چاند پاشا عرف ندہ ولی ادائی سابق شیخ الحدیث مفتی بلال احمد نوری نے خلافت واجازت عطا فرمائی۔
آپ تحقیقی کتب ورسائل لکھتے رہے مشہور ولی حضرت سیلانی شاہ میاں کی سوانح عمری تصنیف کی قصیدہ غوثیہ اردو ترجمہ منظوم کیا اور شجرہ اولادغوث اعظم ترتیب دیا۔ نعت، سلام منقبت وغیرہ بھی لکھتے ہیں۔ ڈاکٹر موصوف گوناگوں خوبیوں کے مالک ہیں۔ آپ نے دبئی، کویت، مکہ مدینہ، شام، لندن، پاکستان کی سیاحی کرتے ہوئے کویت کو اب اپنا مسکن بنالیا ہے، ہند میں آپ نیوممبئی میں محمود شاہ بابا کے آستانے کے سامنے آتے رہتے ہیں۔ عملیات کے ذریعہ مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں۔ سائل نے یہاں سوال کیا وہاں جواب پورا۔ اس کے احوال کشف کے ذریعہ دکھاتے ہیں اور لوگوں کو مؤکلات سے بھی روشناس کراتے ہیں خداوند تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے میں ان کے علم میں ان کے علم میں برکت عطافرمائے۔ آمین