فاختہ دختر عمروالزہریہ جو رسولِ اکرم کی خالہ تھیں،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ نے حسن سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے
سلیمان بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن منکدر سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کوفرماتے سناجب آپ
نے خالہ فاختہ دخترِعمرو کو ایک غلام عطا کیا ، تو آپ نے حکم دیاکہ نہ اسے قصاب بنانانہ حجام،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔