فارعہ دختر ابوسفیان بن حرب بن امیہ قرشیہ امویہ،یہ خاتون ابو احمد بن حجش اسدی کی زوجہ تھیں، محمدبن عبداللہ بن نمیر نے یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایت
کی،کہ سب سے پہلے جس شخص نے مکے سے مدینے کو ہجرت کی،وہ عبداللہ بن حجش الاسدی اسد بن خزیمہ تھے،جو اپنی زوجہ فارعہ کے ساتھ مدینے ہجرت کرگئے،ابوموسیٰ نے ذکر
کیا ہے،لیکن ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن ابوموسیٰ کے بیان میں تضاد ہے،کیونکہ ترجمے میں انہوں نے لکھاہے کہ فارعہ ابواحمد بن حجش کی زوجہ تھیں،اور جب
حدیث بیان کی،تو وہاں لکھ دیا ہے،کہ فارعہ نے اپنے خاوند عبداللہ بن حجش کے ساتھ ہجرت کی،انہیں چاہیئے تھاکہ وہ اس کی تحقیق کرتے۔
اس میں بھی اختلاف ہے کہ سب سےپہلے مکے سے مدینے کو ہجرت کس نے کی،طبرانی نے ابوسلمہ بن عبدالاسد کا نام لکھا ہے، واللہ اعلم۔