فاطمہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث بن شق بن رقیہ بن مخرج کنانی جو عمربن سعید بن عاص کی زوجہ تھیں،اور اپنے شوہر کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی تھی۔
ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ از بنوامیہ،عمروبن سعید بن عاص اور ان کی زوجہ فاطمہ کا ذکر کیا ہے،فاطمہ حبشہ ہی میں
فوت ہوگئی تھیں،اور عمرو بن سعید بھی خلافت ابوبکر میں،معرکۂ اجنادین میں مارے گئے تھے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔