فاطمہ دختر عمرو بن حرام،جابر بن عبداللہ کی پھوپھی تھیں،ابوالفضل عبداللہ بن احمد نے باسنادہ ابوداؤد طیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے محمد بن منکدر
سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ جب میرا والد قتل ہوگیا،تو میں ان کے چہرے سے کپڑااٹھاتاتھااور لوگ مجھے ایسا کرنے سےمنع کرتے تھے،مگر حضورِاکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ایک بار بھی منع نہ فرمایا،ہاں میری پھوپھی بھائی کی موت پر روئے جارہی تھی حضور نے اسے مخاطب ہو کر فرمایا،تو روئے یا نہ روئے، فرشتے ا س پر
اپنے پر پھیلائے رکھیں گے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔