فکیہہ دختر یسار جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،ابو موسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن احمد بن حسن سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابی
شیبہ سے،انہوں نے منجاب بن حارث سے،انہوں نے ابراہیم بن یوسف سے،انہوں نے زیاد بن عبداللہ بکائی سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے،بہ سلسلہ خواتین کہ جنہوں نے مکے
میں اسلام قبول کیا، اور ہجرت کی، فکیہہ دختریسار کا،جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،کانام لیا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔