فخر الدین العجم[1]: سید شریف کے شاگردوں میں سے بڑے عالم متجر، معقول و منقول کے ابرز تھے،عربیت،ادب کلام،حکمت میں آپ کو مشارکت تامہ حاصل تھی۔۸۲۰ھ میں عہد سلطان محمد کاں میں روم میں آئے اور سلطان مراد خاں بن محمد خاں کے عہد میں مفتی مقررہوئے اور شہر اورنہ میں وفات پائی۔سلطان محمد کے لیے ایک کتاب مشتمل الاحکام تصنیف کی لیکن صاحب کشف الظنون کہتے ہیں کہ اس کو مولیٰ برکلی نے منجملہ کتب متدالہ واہیہ غیر معتبرہ کے شمار کیا ہے۔
1۔ فخر الدی یحییٰ بن عبداللہ متوفی ۸۶۴ھ ’’ہدایہ العارفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)