فرخ مولیٰ امام ابو یوسف [1] : ثقہ ، فقی فاضل تھے ، امام احمد بن حنبل ویحییٰ بن معین وامام بخاری و مسلم وابو داؤد ابو زرعہ وابراہیم حراثی اور بغوی نے آپ سے حدیث لی اور آپ کی توثیق کی ، آپ صغر سن ہی تھے ۔جب آپ نے امام ابو حنیفہ کو دیکھا تھا اور ان کے جنازے پر حاضر ہوئے تھے ، فقہ امام ابو یوسف سے اخذ کی اور آپ سے احمد بن ابی عمران نے تفقہ کیا،طحطاوی نے احمد بن ابی عمران سے روایت کی ہےکہ فرخ مولی کہتے تھے کہ امام ابو یوسف کے کے پاس جب کوئی ایسا شخص آنے کی اجازت طلب کرتا جس کا داخل ہونا وہ مکر وہ سمجھتے تو سرہانے پر سر رکھ دیتے اور ہم سے کہتے کہ کہد و کہ ابھی انہوں نے سرہانے پر سر رکھا ہے تاکہ وہ یہ ظن کر کے کہ شاید وہ سو گئے ہیں ،واپس چلا جائے ۔آپ ۱۳۶ھ میں پیدا ہوئے تھے اور ۲۳۰ھ کو بغداد میں وفات پائی ۔سال وفات آپ کا ’’ہاوی دور ‘‘ ہے۔
[1] ۔ فرج ’’ المضیہ‘‘ (مرتب )
(حدائق الحنفیہ)