فسیلہ رضی اللہ عنہااپنے والدسےروایت کی،ایک روایت میں ہے،کہ یہ واثلہ بن اسقع ہیں،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
دریافت کیا،یارسول اللہ! کیااپنی قوم سے محبت کرنے کا عصبیت ہے،فرمایا،نہیں،بلکہ عصبیت اس کانام ہے کہ وہ بے انصافی میں اپنی قوم کی مددکریں،ابنِ مندہ
اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے،ابن اثیرکہتے ہیں،اس میں کوئی شبہ نہیں،کہ یہ خاتون واثلہ بن اسقع کی دخترہیں۔