فتح اللہ شیرازی: علوم عقلی و نقلی تو سید شریف اور علوم ریاضی قاضی زادہ موسیٰ رومی سے سمر قند میں پرھے،پھر بادِ روم میں آئے اور شہر قسطمونی میں توطن اختیار کیا اور اسی جگہ اوائل سلطنت سلطان محمد خاں میں وفات پائی اور اپنی تصنیفات سے شرح مواقف کی بحث الٰہیات پر ایک حاشیہ اور قاضی زادہ رومی کی شرح چغمپنی پر تعلیقات یادگار چھوڑدی۔
(حدائق الحنفیہ)