فضل اللہ بن محمد بن ایوب المنتسب الی ماجو: امام،فقیہ،اصولی،راس ارباب حقیقت و طریقت تھے۔علم یوسف بن قمر صوفی صاحب جامع المضمرات شرح قدوری سے حاصل کیا اور تصوف کو رکن الدین فیض اللہ متوفی ۷۳۵ھ بن ابی المغانم صدر الدین بن شیخ الاسلام بہاء الدین کریا ملتانی سے اخذ کیا اور فتاویٰ صوفیہ تصنیف کیا مگر ابن کمال لکھتے ہیں کہ یہ فتاویٰ کتب غیر معتبرہ میں سے ہے،جب تک اس کی مطابقت اصول سے معلوم نہ ہولے جو اس میں لیکھا ہے اس پر اعتبار کرنا جائز ہے۔
(حدائق الحنفیہ)