غفار۔ابوحاجب رضی اللہ عنہ
غفار۔ابوحاجب رضی اللہ عنہ (تذکرہ / سوانح)
غفار۔ابوحاجب،بنوغفارکےایک آدمی سے،ایک روایت کے مطابق ان کانام حکم بن عمروتھا، ابواسحاق ابراہیم بن محمدالفقیہہ وغیرہ نے باسنادہم محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے محمودبن غیلان سے، انہوں نے سفیان سے،انہوں نے سلیمان التیمی سے،انہوں نے ابوحاجب سے،انہوں نے بنوغفار کے ایک آدمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نے اس پانی سے وضوکرنے سے منع فرمایا،جس سے عورت نے طہرکاغسل کیاہو۔
اسی حدیث کوعاصم الاحول نےابوحاجب سے،انہوں نے حکم بن عمروالغفاری سےروایت کی،اور یوسف بن یعقوب نے سلیمان التیمی سےاورانہوں نے بنوغفار کے ایک آدمی سےروایت کیا،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔
ابن اثیرلکھتے ہیں،کہ یہ صاحب حکم بن عمروغفاری ہیں،ابواحمدنےباسنادہ ابوداؤود سے، انہوں نے ابنِ بشار سے،انہوں نے طیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے عاصم سے،انہوں نے ابوحاجب سے،انہوں نے حکم بن عمروسے روایت کی کہ حضورنے عورت کےطہرکےفاضل پانی سےوضوکرنےسےمنع فرمایا۔