غلام ابی ھریرہ،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نےحمادبن اسامہ سے،انہوں نےاسماعیل بن ابوخالدسے،انہوں نےقیس سے،انہوں نےابوہریرہ سےروایت
کی، کہ جب وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےملاقات کےلیےگھرسےروانہ ہوئے،توانہوں نے راستے میں یہ شعرکہا:
ویالیلۃ من طولہا وعنائہا علی انھامن دارۃ الکفرنجت
(ترجمہ)اس رات کی طوالت اورمصائب کاکیاذکرکروں کہ ان راتوں نےدارالکفرسےچھڑایا۔
ابوہریرہ سےمروی ہےکہ ان کاغلام راستے میں ان سےبھاگ گیا،جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی،تواچانک میراغلام
سامنے آگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ابوہریرہ یہ ہےتمہاراغلام،میں نےاسےفی سبیل اللہ آزادکردیا۔