حبیب بن ابی ثابت،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےصحابہ سے،حکیم بن جبیرنےحبیب بن ابی ثابت سےروایت کی کہ ہم اپنے قبیلےکےبزرگوں کی محفل میں بیٹھے ہوئے
تھے،کہ امام زین العابدین کاگذروہاں سے ہوا،امام اورقریش کےچندآدمیوں کےدرمیان ایک عورت کےبارے میں جس سے ان میں سےکسی نےنکاح کرلیاتھا،جھگڑاتھا،کیونکہ
امام اس نکاح پررضامند نہ تھے،بنو انصار کےبزرگوں نےامام سےکہا،کیاآپ نےکل ہمیں اس تنازعے کےبارےمیں جوآپ میں اور فلاں فلاں میں پایاجاتاہے،دعوت نہیں دی
تھی،ہمارےبزرگوں نے ہمیں بتایاہے،کہ وہ رسولِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئے اورالتماس کی،یارسول اللہ،کیاہم اپناگھرباراورمال ومتاع آپ کے حوالے نہ
کردیں،کیونکہ آپ کے طفیل خدانے ہمیں اپنےانعام واکرام سےنوازاہے،اس پرذیل کی آیت اتری۔
قل لااسئلکم علیہ اجرا۔الاالمودۃ فی القربیٰ۔ اورہم آپ کےمددگارہیں،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔